سوازی لینڈ،29اگسٹ(ایجنسی) براعظم افریقہ کے جنوب میں واقع چھوٹے سے ملک سوازی لینڈ میں ہونے والے ایک حادثے میں کم از کم اڑتیس نوجوان خواتین اور نوعمر لڑکیاں ہلاک ہوئی ہیں۔ یہ سب ایک کھلے ٹرک میں سوار تھیں۔ کھلی چھت والا ٹرک سامنے سے آنے
والی ایک ٹویوٹا وین سے ٹکرا گیا اور اِس دوران پیچھے سے آنے والے ٹرک نے حادثے کے شکار ٹرک کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں بیس سے زائد خواتین زخمی بھی ہیں۔ کھلی چھت والے ٹرک پر پچاس کے قریب خواتین سوار تھیں۔ یہ خواتین سوازی لینڈ کے بادشاہ کے محل کے سامنے ہونے والے سالانہ ڈانس فیسٹول میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں۔